Geo News
Geo News

کھیل
25 اکتوبر ، 2015

جنوبی افریقا کا بھارت کو پہاڑ جیسا 439رنزکاہدف

جنوبی افریقا کا بھارت کو پہاڑ جیسا 439رنزکاہدف

ممبئی......جنوبی افریقا اور بھارت کے مابین جا ری ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میںمہمان جنوبی افریقا نےمیزبان بھارت کے بولرز کا مار مار کربھرکس نکال دیااوراسے جیت کےلئے 439رنز کا ہدف دیاہے۔

جنوبی افریقا نے مقررہ50اوورز میں4وکٹ کے نقصان پر438رنزبنائےجس میںڈی ویلیئر119، ڈی کوک109 اور ڈوپلیسی133 کی سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے بھونشورکمار،موہیت شرما،ہر بھجن سنگھ اور سریش رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کا پہاڑ جیسا 439رنز کاہدف ون ڈے میچز کی تاریخ کا تیسرا برا اسکور ہے۔جنوبی افریقا اس قبل آسٹریلیا کے خلاف438اورویسٹ انڈیز کےخلاف439رنزکا پہاڑ جیسا مجموعہ بھی ترتیب دے چکا ہے اور دونوں میچز میں فاتح بھی رہا۔

مزید خبریں :