کاروبار
23 مئی ، 2012

ترکمانستان،افغانستان،پاکستان،بھارت گیس لائن معاہدے پر دستخط

ترکمانستان،افغانستان،پاکستان،بھارت گیس لائن معاہدے پر دستخط

عشق آباد… پاکستان اور بھارت نے ترکمانستان سے گیس کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے بعد 20 سال سے التوا کا شکار ٹاپی گیس پائپ لائن کا اہم منصوبہ حقیقت سے ایک قدم اور نزدیک آگیا ہے۔ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں بھارتی کمپنی گیل لمیٹڈ اور پاکستانی کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم نے ترکمانستان سے 9 کروڑ مکعب فیٹ گیس یومیہ کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس موقع پر افغانستان نے بھی ترکمانستان کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان گیس کی خریداری کا معاہدہ بھی جلد متوقع ہے جس کے بعد چاروں ممالک کو اس منصوبے کے لیے سرمایہ کار تلاش کرنا ہونگے۔ سال 2008 کے اندازے کے مطابق اس پائپ لائن پر 7ارب 60 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ ترکمانستان کے پاس دنیا کا چوتھا بڑا گیس ذخیرہ ہے جبکہ جنوبی ایشیا کو توانائی کے سستے ذرائع کی شدت سے ضرورت ہے لہذا ٹاپی یا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن منصوبہ خطے میں امن اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

مزید خبریں :