25 اکتوبر ، 2015
کوئٹہ.......ترجمان ایف سی کے مطابق واشک کے علاقے بلوچ آباد میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی، جس میں ایف سی اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 شرپسندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔
واشک کے علاقے بسیمہ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈرہلاک ہوگیا،جس کے قبضے سے ایک سب مشین گن، 3 پستول ، ایک دستی بم ،تین میگزین اور ایک دوربین برآمد کرلی گئی ۔
کوہلو کے علاقے فیض چل میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 فراریوں کوگرفتارکرلیا۔ملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ۔