صحت و سائنس
27 جنوری ، 2012

پشاور : پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی شرح میں 25 فیصد کمی

پشاور : پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی شرح میں 25 فیصد کمی

پشاور … قومی ادارہ برائے تحقیق و ترقی کے مطابق علماء کے کردارکی وجہ سے پشاور میں پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی شرح میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران قومی ادارہ برائے تحقیق و ترقی پشاور کے فیلڈ کوآرڈی نیٹر میاں شہاب الدین کا کہناتھا کہ علمائے کرام کی محنت اور خدمات کی وجہ سے معاشرے میں شعور بڑھ رہا ہے اور پولیو کے خاتمے میں بھی علماء نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ میں پشاور میں پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی شرح میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پشاورکی 36حساس یونین کونسلوں میں 31 جنوری سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جہاں علمائے کرام نے لوگوں میں پولیوکے حوالے سے عوام میں شعورپیداکرنے کے لئے اجتماعات اورجرگے منعقدکئے ہیں۔

مزید خبریں :