23 مئی ، 2012
لاہور… سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کی بقا کے لئے ناگزیرہے،ڈیم نہ بننے سے ملک کو سالانہ 132 ارب روپے کا نقصان ہورہاہے۔لاہورمیں سنی یوتھ ونگ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں تھرکول منصوبے کے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے جائیں کیونکہ توانائی کا بحران ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہاہے۔توانائی کے بحران کے حل کو دفاع کی طرح اہمیت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی قومی خودکشی کے مترادف ہوگی،پاکستان کو دوسروں کی خاطر اپنی سلامتی داوٴپر نہیں لگانی چاہیئے۔