27 اکتوبر ، 2015
لاہور.......انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے 16 کھلاڑیوں کی فہرست ٹیم منجمنٹ کو بھجوادی،تاکہ کپتان اور کوچ اپنی رائے دے سکیں،ٹیم میں یونس خان کا نام بھی شامل ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11نومبر سے شروع ہو گی،چار میچز کی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے16کھلاڑیوں کا چناو کرلیا ہے،اور مشاورت کےلیےفہرست ٹیم منجمنٹ کو یو اے ای بھجوادی ہے۔
ٹیم میں یونس خان کا نام بھی شامل ہے،جنہیں ورلڈ کپ کے بعدون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا، یونس خان اسد شفیق کی جگہ لیں گے یا صہیب مقصود کی ،اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔