Geo News
Geo News

پاکستان
27 اکتوبر ، 2015

لاہور: باپ کے تشدد سے 6 سالہ بیٹی جاں بحق

لاہور: باپ کے تشدد سے 6 سالہ بیٹی جاں بحق

لاہور......لاہورکےعلاقےاقبال ٹاؤن میںباپ کےمبینہ تشددسے 6سالہ علشبہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم اور اس کی دوسری بیوی کو حراست میں لےلیا۔

غم سے نڈھال ماں خدیجہ نے زاروقطار روتے ہو ئے الزام لگایا کہ اس کی بیٹی کو سابق شوہر خرم اور اس کی بیوی نے تشدد کر کے مار ڈالا ہے۔غمزدہ ماں کا کہنا ہے کہ باپ کے پاس اس کی پانچ سالہ چھوٹی بیٹی بھی محفوظ نہیں ،بچی اس کے حوالے کی جائے۔

نانا محمد طاہر نے بتایا کہ ایک سال قبل علیشبہ اور اس کی بہن اپنے باپ کے ساتھ چلی گئی تھیں،5 ماہ سے بچیوں کو ماں سے ملنے نہیں دیا جا رہا تھا۔

مقامی پولیس نے مبینہ ملزم خرم اور اس کی بیوی کے خلاف 302 کی ایف آئی آردرج کرکے حراست میں لےلیا اورتفتیش شروع کر دی ہے ۔ علیشبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ہی اس کی موت کا معمہ حل کر سکے گی۔

مزید خبریں :