28 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی .....پاک فوج نے ناران میں پھنسے 7 پولیس اہلکاروںکو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا ہےجبکہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیم نے ناران میں برف میں پھنسے 7 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کیا ہے، آپریشن کے دوران ایک شخص کی لاش بھی ملی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ناران کے علاقے باسل اور گاٹی دس کی چیک پوسٹ پر7 پولیس اہلکار برفباری کے دوران پھنس گے تھے، ان پولیس اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیاگیا ہے،ریسکیو آپریشن کے دوران برف سے ایک شخص کی لاش بھی ملی، دیگر افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔