پاکستان
27 جنوری ، 2012

دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی، رحمان ملک

دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان پرمسلط کی گئی، اس سے ملکی معیشت بری طرح متاثرہوئی اور بیروزگاری بڑھی۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان 20 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی غلطی سوویت یونین اور افغانستان کے درمیان جنگ کاحصہ بننا تھی، عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ کی وجہ سے 5 ارب ڈالرکی غیرقانونی تجارت جاری ہے اور اس رقم کو دہشتگردی میں استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو مل کراقدامات اور قانون سازی کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :