29 اکتوبر ، 2015
بیجنگ.......چین میں فیملی پلاننگ کے قوانین میں تبدیلی کرکے ایک سے زائد بچے پیدا کرنے پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ اب ہر جوڑے کو 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت ہوگی۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکمران کمیونسٹ پارٹی نے فیملی پلاننگ کی پالیسی میں تبدیلی کرلی ہے۔ یہ فیصلہ چین میں بزرگ افراد کی تعداد میں اضافے اور کارکنوں کی کمی جیسے مسائل پیش آنے کے باعث کیا گیا۔
چین میں 1980 سے تمام جوڑوں پر صرف ایک بچہ پیدا کرنے کی پابندی تھی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔