Geo News
Geo News

پاکستان
23 مئی ، 2012

دریائے چناب میں گرنیوالا فوجی ہیلی کاپٹر نکال لیا گیا، افسران کی تلاش جاری

دریائے چناب میں گرنیوالا فوجی ہیلی کاپٹر نکال لیا گیا، افسران کی تلاش جاری

وزیر آباد … دریائے چناب میں وزیرآباد کے مقام پر گرنے والے ہیلی کاپٹر کو نکال لیا گیا، فوجی افسران کی تلاش کاکام جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق وزیرآباد کے نواحی گاوٴں لویری والا میں دریائے چناب کے مقام پر ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر پرواز کررہا تھا کہ اچانک فنی خرابی کے باعث دریا میں جا گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے وقت انتہائی نچلی سطح پر دیکھا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈوبنے والا ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران دوپہر ساڑھے 11 بجے کے قریب اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ آرمی کی ریسکیو اور غوطہ خور ٹیموں نے سرتوڑ کوشش کے بعد تقریباً 7 گھنٹوں کے بعد ہیلے کاپٹر کو نکال لیا ہے۔ ڈی سی او گجرات نواز ش علی کے مطابق ہیلے کاپٹر میں میجر باری اور کیپٹن احمد سوار تھے۔ لاپتہ ہونے والے فوجی افسران کی تلاش کاکام جاری ہے ۔

مزید خبریں :