29 اکتوبر ، 2015
بیجنگ.......چین کی وزارت خا رجہ کے تر جمان لو کینگ نے امر یکی بحر یہ کی جا نب سے چینی جز یر ے نا نشا کے قر یب گشت کو خطے کے استحکام اور امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
لو کینگ نے بیجنگ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ چین امریکی اشتعال انگیز اقدام کی بھر پور مخالفت کر تا ہے ،امریکی بحری جہا ز لیزل کا چین کے جنو بی سمندر میں واقع نانشا جز یرے کے قر یب 12نا ٹیکل ما ئلز کے فا صلے سے گز ر نا انتہا ئی اشتعال انگیز اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امر یکی بحر ی جہا ز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قا نو نی طور پر اس علا قے میں دا خل ہو ئے جس کی متعلقہ حکام نے نگرا نی کر تے ہو ئے سخت تنبیہ بھی کی تھی۔
امر یکی اقدام نے چین کی خو دمختاری اور سیکیو رٹی مفادات کیلئے خطرہ پیدا کیا ہے،چین متعدد مر تبہ نا نشا جز یرے اور اس سے ملحقہ پا نیوں کو اپنا حصہ قرار دے چکا ہے۔دوسری جا نب کمبو ڈیا نے بھی امر یکی اقدام کی مذ مت کر تے ہو ئے اسے خطے کے لیئے خطر ہ قرار دیتے ہو ئے علا قا ئی معا ملات سے دور ر ہنے کا مشورہ دیا ہے۔