پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

عمران خان اور ریہام خان میں طلاق ہوگئی

 عمران خان اور ریہام خان میں طلاق ہوگئی

اسلام آباد.........عمران خان اور ریہام خان نےنو ماہ بائیس دن پہلے زندگی کا جو سفر شروع کیا تھا وہ اب ختم ہو گیا۔کئی دنوں سے افواہوں کی جو گرد اڑ رہی تھی وہ اب بیٹھ گئی ہے،عمران خان اور ریہام خان میں طلاق ہو گئی ہے۔

آٹھ جنوری دوہزار پندرہ ،یہ تھا وہ یادگار دن جب عمران خان اور ریہام خان شادی کے بندھن میں بندھے تھے،مگر اب دونوں میں طلاق ہو گئی ۔

گذشتہ برس دھرنے کے دوران عمران خان نے دوسری شادی کا ارادہ باندھا،دھرنے میں شامل کئی لڑکیوں نے انہیں شادی کی پیش کش بھی کی،شاید یہ ہی وجہ تھی کہ ایک دن پرجوش انداز میں عمران خان نے یہ بھید کھول ہی دیا کہ وہ نیا پاکستان کیوں بنانا چاہتے ہیں ۔اس اعلان کے بعد کئی لڑکیوں کے دل ٹوٹے،افواہیں اڑیں کہ عمران خان نے شادی کی نہیں،کر لی ہے۔

عمران خان ان خبروں کی مسلسل تردید کرتے رہے لیکن پھردیر ہی سے سہی ایک دن ریہام خان ان کی زندگی میں آ ہی گئیں۔اس انٹرویو کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی ،ریہام خان عمران خان کی زندگی کا حصہ بن گئیں۔ان کی سیاسی زندگی میں بھی پیش پیش رہنے لگیں۔دونوں نے ایک ساتھ عمرہ بھی ادا کیا،

لیکن پھر کہانی میں ٹویسٹ آ گیا،جس طرح دونوں کی شادی کی افواہیں اڑیں تھیں اسی طرح ان کی علیحدگی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں،لیکن دونوں ان افواہوں کو ٹھنڈا کرتے رہے ،لیکن وہ کہتے ہیں ناں جہاں آگ ہوتی ہے دھواں وہیں سے اٹھتا ہے،ایک دن عمران خان نے ریہام خان کے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا۔

آٹھ جنوری دوہزار پندرہ کو عمران خان اور ریہام خان کا جو سفر شروع ہوا تھا وہ تیس اکتوبر دوہزار پندرہ کو ختم ہو گیا،دونوں میں طلاق ہو گئی۔

مزید خبریں :