Geo News
Geo News

پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

لاہور کا اسپتال پولنگ اسٹیشن بن گیا، مریض اور انتظامیہ پریشان

لاہور کا اسپتال پولنگ اسٹیشن بن گیا، مریض اور انتظامیہ پریشان

لاہور........لاہور میں بلدیاتی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نجی اسپتال کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا،اسپتال کو پولنگ اسٹیشن بنانے کی تجویز علاقے کے تھانے دار نے دی تھی۔

لاہور کی یوسی 30 کے لیے پولنگ اسٹیشن بنانے کا وقت آیا تو نظر پڑی مصری شاہ فاروق گنج کے ایک نجی اسپتال پر، کسی کا دھیان مریضوں کی طرف نہ گیا ،مقامی اے ایس آئی نے بھی اسی اسپتال کی سفارش کی تو الیکشن کمیشن نے ماننے میں دیر نہ لگائی۔

تھانے دار اپنی سفارش اور تجویز پر اب بھی ڈٹا ہوا ہے۔ کہتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کیلئےسروے کا اوپر سے حکم آیا تھا۔ مریض اور ان کے رشتے دار ہی نہیں اسپتال انتظامیہ بھی اسپتال کو پولنگ اسٹیشن بنانے پریشان ہے اور الیکشن کمیشن کو فیصلہ واپس لینےکی اپیل کی ہے۔

پولنگ اسٹیشن قرار دئیے گئے اس نجی اسپتال میں روزانہ آٹھ سوسے زائد مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔

مزید خبریں :