Geo News
Geo News

دنیا
30 اکتوبر ، 2015

چیچنیا : گروزنی میں بین الاقوامی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

چیچنیا : گروزنی میں بین الاقوامی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گروزنی........ روس کی ریپبلک چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں بین الاقوامی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کو 2017 تک تعمیر کر لیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گروزنی میں بین الاقوامی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔تقریب میں چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف اور عرب امارات کی یونیورسٹی کا منصوبہ مکمل کرنے والی کمپنی ایمار کے صدر محمد العبّاری نے شرکت کی۔ کمپنی نے دنیا کی بلند ترین عمارت " برج الخلیفہ" اور دنیا کا سب سے بڑا تجارتی تفریحی مرکز " دبئی مال" تعمیر کئے ہیں۔

رمضان قدیروف کے مطابق نئے تعلیمی ادارے میں چار ہزار طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے اور یہ سائنس کے میدان میں اعلٰی سطح کے ماہرین تیار کرے گی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کی تعمیر میں روس، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ملائشیا شامل ہیں اور یونیورسٹی میں پڑھانے کی خاطر انہی ملکوں سے اساتذہ کو بلایا جائے گا۔

مزید خبریں :