پاکستان
31 اکتوبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات ،پولنگ کا وقت ختم ،خیر پور میں11ہلاک

بلدیاتی انتخابات ،پولنگ کا وقت ختم ،خیر پور میں11ہلاک

کراچی/ لاہور......سندھ اورپنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے،ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ،خیر پو ر میں فائرنگ سے11افراد جاںبحق ہو گئے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل بھی شروع ہو گیاتاہم جن پولنگ اسٹیشنوں پر ساڑھےپانچ بجے تک جو ووٹر پولنگ اسٹیشن کے اندر لائن میں موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے اور وہ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

پنجاب میں 12164 نشستوں پر تقریبا 40 ہزار سے زاید امیدوار میدان میں تھے ۔صوبہ سندھ میں 3 ہزار425 نشستوں پر 10 ہزار سے زاید امیدوار مد مقابل تھے۔

بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے دوران روایتی سیاست کے سارے رنگ ، بدنظمی ، نعرےبازی ،ہلڑ بازی ،حریفوں کی تکرار اور سیکیورٹی سب موجود تھے۔

پولنگ کے دوران کئی شہروں میں گرماگرمی دیکھنے میں آئی تاہم سندھ میں خیرپوریونین کونسل درازہ شریف کے جونیجو پولنگ اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں11افراد جاںبحق ہو گئے جہاں دو سیاسی گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کے بعد فوج طلب کر لی گئی۔

پنجاب میں خیر پور کی طرح کوئی خونی واقعہ نہیں ہوالیکن فیصل آباد کے کلیم شہید پارک پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میںتین افراد زخمی ہو ئے، وہاڑی کی پیپلزکالونی میں حریفوں میں جھگڑا ہوا ۔ گجرات کی یونین کونسل گیارہ وارڈ ایک اور دو میں ن لیگ اور ق لیگ کے کارکن لڑپڑے۔لاہور کے جوہر ٹاؤن میں بھی دو جماعتوں کے کارکن آمنے سامنےآگئے اور ماحول کشیدہ ہوگیا،خواتین میںہاتھا پائی ہو ئی ۔

پاک پتن کی یوسی22 میں چیئرمین کےامیدوارغلام سرورڈوگرسمیت3افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جیکب آباد کی یوسی لوکی بدنظمی کے الزام پر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر سمیت پولنگ عملے کے تین افراد کو حراستمیں لیا گیا ، جیکب آباد میں پولنگ اسٹیشن عبدالرزاق عیسانی میں تصادم میں تین افراد زخمی ہوئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری نے لاڑکانہ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس وقت تمام ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ۔

میرپور ماتھیلو میں ووٹ ڈالنا امتحان بن گیا۔ لوگ ووٹ ڈالنے کےلیے گندے پانی میں لائن بنانے پڑی ۔ یونیورسٹی آف گجرات پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

جیکب آباد میںعلی نوازپہنورپولنگ اسٹیشن میں کشیدگی رہی ،ہنگامہ آرائی کرنے والے مشتعل افرادنےگاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ہنگامہ آرائی میں تین افرادزخمی ہوئے ،رینجرزنے صورت حال کو کنٹرول کیا۔

بیلٹ پیپرز پر غلط انتخابی نشان کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے جیکب آباد اور گھوٹکی کی 5یونین کونسلوں میں 7نشستوں کے انتخاب ملتوی کردیئے ۔

خیرپور میںٹاؤن کمیٹی کنب کے وارڈ نمبر 2کے آزاد امیدوار تنویر وسان نے مخالف امیدوار پر دھاندلی کا الزام لگا کر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔مخالف امیدوار نے ووٹروں کو ڈرانے اور دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ یونین کونسل منگھنواری کے پولنگ اسٹیشن سعید خان سہاگ پر پی پی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :