01 نومبر ، 2015
فیصل آباد......فیصل آباد میں گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی کے خلاف درج کرلیا گیا۔
عابد شیر علی کے ساتھ مسلم لیگ کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو بھی مقدمے میں ملزم نام زد کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کیے جانے کے بعد مقتول کے ورثا نے احتجاج ختم کردیاہے۔