01 نومبر ، 2015
نیویارک........اقوام متحدہ کے 4اہلکاروں کو بچوں سے متعلق فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے کے الزام میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی داخلہ رپورٹ کے مطابق ان ملازمین کو سرکاری ای میل اکائونٹس سے بچوں سے متعلقہ فحش مواد بھیجنے پر برخاست کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یکم جولائی2014 سے 30 جون 2015تک ایسے 5 واقعات ہوئے، بچوں سے متعلق ایسا مواد رکھنے پر ان چاروں اہلکاروں کو رابطہ کاری کے لیے ٹیکنالوجی کے ناجائز استعمال‘ کے تحت فارغ کیا گیا ہے۔
جبکہ اقوام متحدہ ہی کے ایک اہلکار کو سرکاری گاڑی میں منشیات لے جانے کے الزام میں بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔