02 نومبر ، 2015
لاہور ...... کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نےگورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور اہم قومی امور پرعسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہیں۔
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی،اس موقع پر صوبے میں امن و امان سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ کا کہنا تھاکہ انتہاپسندی کا خاتمہ اوردہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابی عسکری اور سیاسی قیادت کےباہمی اعتماد اور اتفاق اور عوام کی دعاؤں کا ثمر ہے۔