Geo News
Geo News

پاکستان
02 نومبر ، 2015

ملتان میں ڈکیتی کی دو انوکھی وارداتیں،کمسن بچے لیپ ٹاپ لے اڑے

ملتان میں ڈکیتی کی دو انوکھی وارداتیں،کمسن بچے لیپ ٹاپ لے اڑے

ملتان .....ملتان کے علاقہ بوہر گیٹ میں الیکٹرانک مارکیٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی مسلح افراد کے ساتھ مردو خواتین کا جتھا آیا، جس کے ہاتھ جو آیا لے کر چلتا بنا ، ایک اورواقعہ میں کمسن لڑکا اورلڑکی لیپ ٹاپ بھی لے اڑے۔

حسن پروانہ بوہڑ گیٹ میں اتوارکی صبح تقریباً 5 بجے ایک الیکٹرانکس شاپ میں 30 سے 40 مرد ، خواتین اور بچے دکان کا تالا توڑ کر اندر گھسے اور دکان میں رکھے پنکھے ، موٹریں اوردیگر الیکٹرانک سامان اٹھا کرچل دیئے ۔

دکان کے مالک فیض کے مطابق د کان کے کیش کاؤنٹر سے 12 لاکھ جبکہ دکان سے 20 لاکھ کا سامان لوٹا گیا ۔ پولیس تھانہ چہلیک کو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی ہے لیکن پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ۔

دوسری طرف جلال پور میں کمسن لڑکا اورلڑکی ایک شخص کے ساتھ موبائل شاپ میں داخل ہوئے اورباآسانی ایک لیپ ٹاپ لے اڑے۔دکان کے مالک کے مطابق کمسن بچوں کی عمریں دیکھ پولیس کارروائی سے گریز کیا۔

مزید خبریں :