Geo News
Geo News

پاکستان
02 نومبر ، 2015

وزیراعظم کا دورہ باجوڑ ، زلزلہمتاثرین میں رقوم تقسیم کیں

وزیراعظم کا دورہ باجوڑ ، زلزلہمتاثرین میں رقوم تقسیم کیں

اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے ہمراہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں تیمرگرہ اور باجوڑ کا دورہ کیا اور متاثرین میں رقوم تقسیم کیں،اس موقع پر انہوں نے کہا چاہتے ہیں سردی بڑھنےسے پہلے گھرتعمیر ہوسکیں۔

دورے کے موقع پر جی اوسی سوات میجرجنرل نادرنے وزیراعظم کو بتایا کہ زلزلہ متاثرین میں 20 ہزارخیمے اور 25 ہزارکمبل تقسیم کیے گئے ہیں، مالا کنڈ ڈویژن میں زلزلے سے15ہزار مکانات مکمل تباہ جبکہ 44 ہزار مکانات متاثر ہوئے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعظم کو بتایا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے 18ارب روپے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نےزلزلہ متاثرین سے خطاب میں کہا کہ جن کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی مدد فوری ہونی چاہیئے، چند روزمیں ٹھنڈ بڑھنے کاامکان ہے، کوشش ہے اس سے پہلے متاثرین اپنے گھروں میں ہوں۔

وزیراعظم نے تیمرگرہ اور خار کے زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے بہت لوگ دنیا سے رخصت ہوئے، امدادی چیک جان کا معاوضہ تو نہیں ، بس متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ایک کوشش ہے، متاثرین کل ہی سے امدادی چیک کیش کراسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے متاثرین کی ہمت اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے پاک فوج، خیبرپختونخوا کے گورنر اور وزیراعلیٰ کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں :