Geo News
Geo News

دنیا
03 نومبر ، 2015

رمضان اورسلمان کے ویزوں کا معاملہ حل کر لیں گے، سشما

رمضان اورسلمان کے ویزوں کا معاملہ حل کر لیں گے، سشما

نئی دہلی......بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ رمضان اور سلمان وقار کے ویزوں کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ رمضان اور سلمان کے معاملات پر ان کی نظر ہے۔ جلد یہ دونوں کیسز حل کرلیے جائیں گے۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر کراچی میں ہیں اور وہ رمضان کی والدہ سے ملیں گے۔ رمضان کی پاکستان حوالگی کا معاملہ کراچی میں 15سال قیام کے بعد گیتا کی بھارت روانگی کے دوران سامنے آیا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ گیتا اندور شہر میں ہے اور وہ بہت خوش ہے۔

مزید خبریں :