Geo News
Geo News

دنیا
03 نومبر ، 2015

نیپال میں مسافر بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک

نیپال میں مسافر بس حادثے کا شکار، 30  افراد ہلاک

کھٹمنڈو......نیپال میں مسافر بس حادثے کا شکارہو گئی ،حادثے میں 30 افراد ہلاک اور45زخمی ہو گئے۔

نیپالی حکام کے مطابق حادثہ شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں ہوا جب ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 45 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ بس پر 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق بچ جانے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :