04 نومبر ، 2015
ممبئی......ممبئی میں پولیس کے مظالم کی ایک اور وڈیو سامنے آ گئی ،جس میں پولیس اہلکار ایک جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنا تے رہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ممبئی پولیس کے اہلکار تھانے کے اندر ایک جوڑے پر تشدد کررہےہیں،اس دوران لڑ کی،لڑ کے کو بچانے کی کوشش کرتی رہی ، معافی مانگتی رہی اور چھوڑ دو چھوڑ دو کہتی رہی، لیکن لڑکی کی فریاد کسی نے نہ سنی ۔
ویڈیو میں خاتون پولیس اہلکار نے لڑکی کو تھپڑ بھی مارے ،ممبئی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔