Geo News
Geo News

دنیا
05 نومبر ، 2015

بھارتی پنجاب ،سکھوں کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کاواقعہ

بھارتی پنجاب ،سکھوں کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کاواقعہ

امرتسر........بھارتی ریاست پنجاب میں انتہا پسند ہندوئوں کے سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ رونما ہونے کے بعد ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ،پولیس کی اضافی نفری  تعینات کردی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع بھگا پرانا کے گاؤں ملیکے سے گروگرنتھ کی کے تین پھٹے  اوراق ملے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ رونما ہونے کے بعد پولیس کی اضافی نفری گاؤں کی طرف روانہ کردی گئی ہے،مکینوں نے پولیس کو اوراق اٹھانے سے منع کرکے سکھوں کے مذہبی رہنماؤں کو موقع پربلالیا۔

مزید خبریں :