Geo News
Geo News

پاکستان
05 نومبر ، 2015

حکومت سیاسی انتقام سے گریز کرے،اسفندیارولی

حکومت سیاسی انتقام سے گریز کرے،اسفندیارولی

پشاور......عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ احتساب سے نہیں ڈرتے، حکومت احتساب کے نام پر سیاسی انتقام سے گریز کرے، باری آئی تو سود سمیت بدلہ نہ لیا تو پختون نہیں۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ احتساب سے نہیں ڈرتے، احتساب کے لئےتیار ہیں ۔ واضح کر دینا چاہتا ہوں کے آج اقتدارآپ کے پاس ہے جتنا بھی مجھے اور میرے کارکنوں کو دبا سکتے ہیں دبا لیں اور یہ یاد رکھیںکبھی امی کی باری ہوتی ہےتو کبھی ابا کی۔ یہ دن بھی گزر جائیں گے۔ خدا میری باری بھی لے آئے گا قسم خدا کی سود سمیت بدلہ نہ لیا تو میں پختون نہیں ہوں گا ۔

مزید خبریں :