06 نومبر ، 2015
ممبئی .......بھارت میں جاری انتہا پسندی دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے، حال ہی جہاں کئی بالی وڈفلمسازوں نے احتجاجاً اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو وہیں بالی وڈ اداکار انیل کپور ایوارڈواپس کرنے کی مخالفت میں سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 58سالہ اداکارانیل کپورکاکہنا ہے کہ ہدایتکار دیباکر بینرجی سمیت دیگر فلمسازوں اور فنکاروں کا اپنے قومی ایوارڈز واپس کرنا غلط ہے ۔
کنگ خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انیل کپور کا کہنا ہے کہ جتنا میں شاہ رخ خان کے بارے میں جانتا ہوں میرے خیال سے اس طرح کی کوئی بات ان کے ذہن میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نام نہاد سیکولر مودی سرکار کی اس انتہا پسندی اور بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف اب تک 24فلمسازاور فنکاروں نے احتجاجا اپنے ایوارڈز واپس کردئیے ہیں۔