کاروبار
24 مئی ، 2012

زرمبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر اضافہ، 16 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے

زرمبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر اضافہ، 16 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے

کراچی … ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 16 ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ غیر ملکی امداد کی رقم اور ترسیلات زر کے سبب ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ قیاس آرائی پر مبنی ہے اور اسٹیٹ بینک اوپن مارکیٹ سے ڈالر نہیں خرید رہا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی طلب و رسد میں کوئی بگاڑ موجود نہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر 11 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے جبکہ آئی ایم ایف قرض کی ادائیگیاں شیڈول کے مطابق ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :