Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
06 نومبر ، 2015

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی نئی فلم ’’بائے دی سی‘‘کا پریمیئر

 انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی نئی فلم ’’بائے دی سی‘‘کا پریمیئر

لاس اینجلس ......ہالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے شوہر بریڈ پٹ کی ڈرامے سے بھرپور نئی رومینٹک فلم’’بائے دی سی‘‘ ((By The Seaکالاس اینجلس میں پریمیئر منعقد کیا گیاجس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاندلگا دئیے۔

ڈرامے سے بھرپور فلم کی کہانی1970کی دہائی میں فرانس کی ایک ایسی نامور ڈانسر کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ ناخوش گوار زندگی بسر کر رہی ہے اورشدید ذہنی پریشانی کا شکار ہے تاہم شہر سے دور ایک پر سکون مقام پر رہائش اختیار کرنے کے بعد دونوں کو اپنی زندگی کے بارے میں سوچنے کا موقع مل جاتا ہے۔

فلم ساز و ہدایت کارہ انجلینا جولی نے اس فلم کی کہانی تحریر کی ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 13نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائےگی۔

مزید خبریں :