06 نومبر ، 2015
اسلام آباد.......جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردارطارق مسعود نے سپریم کورٹ کے ججز کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں ججز اور وکلا شریک ہوئے۔
جسٹس منظور احمد ملک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جبکہ جسٹس طارق مسعود سینئر جج رہے ۔ چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی نے جسٹس صاحبان سے اردو میں حلف لیا ۔