07 نومبر ، 2015
کراچی.......جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ کیمیا کے تحت مصنوعی کیمیا اور چھاتی کے سرطان کے موضوعات پر سیمینار کا نعقاد کیا گیا جو دو دن جاری رہا۔
سیمینار میں نامور کیمیا دان پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد خان ، ڈاکٹر محمد الیاس خان اور محترمہ آشفہ پراچہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد الیاس خان کا کہنا تھا کہ80 فیصد چھاتی کا سرطان ایک مخصوص ہارمون کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس ہارمون کو ختم کرنے کے لئے عورت کو ادویات کے ساتھ ساتھ مکمل غذا کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سرطان کے 0 سے 2 لیول کے مریضوں کو سب سے پہلے تلاش کرنا چاہیے تاکہ ان کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص ہو جائے اور بروقت علاج سے انکی بیماری کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے۔