Geo News
Geo News

پاکستان
07 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات: تربیت نہ لینےوالوں کے وارنٹ جاری ہوں گے،ریٹرننگ آفیسر

بلدیاتی انتخابات: تربیت نہ لینےوالوں کے وارنٹ جاری ہوں گے،ریٹرننگ آفیسر

گوجرانوالہ........ریٹرننگ آفیسر گوجرانوالہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تربیت میں حصہ نہ لینے والے اسٹاف کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے اور تنخواہیں بھی بند کردی جائیں گی۔

ریٹرننگ آفیسر مظفر خان کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کےسیکشن 58 کے تحت غیر حاضر اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پولنگ کے عملے پر50 ہزار روپے جرمانہ، 2 سال قید یا دنوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے ملازمین نے ابھی تک رپورٹ نہیں کی ہے، ان اداروں کے سربراہوں کو خط لکھ دیا گیا کہ ملازمین فورا رپورٹ کریں بصورت دیگر ان کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے اور تنخواہیں بھی روکنے کا کہا جاسکتا ہے ۔

مزید خبریں :