Geo News
Geo News

کھیل
08 نومبر ، 2015

بھارت نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا

بھارت نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا

موہالی ........بھارت نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ٹیسٹ 108رنز سے جیت لیا۔ رویندر جدیجا اور رویندر ایشون کی تباہ کن بولنگ نے جنوبی افریقا کو 109 رنز پر ڈھیر کردیا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے اسٹان وان زیل کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر ٹک نہیں سکا۔ وان زیل 36رنز بناسکے۔ سیریز میں رویندر جدیجا مجموعی طور پر 8وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان بھارت کو جنوبی افریقا کیخلاف چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

موہالی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہوگیا۔ بھارت نے دوسری اننگز میں200رنز بناکر جنوبی افریقا کو 218رنز کا ہدف دیاتھا۔ پجارا 77، مرلی وجے 47 اورویرات کوہلی 29رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے ۔ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 184رنز اسکور کئے تھے۔

مزید خبریں :