08 نومبر ، 2015
سری نگر.......بھارتی پولیس کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے خلاف آج سری نگر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے،ہڑتال کی کال حریت رہ نماوں نے دی تھی ۔
سری نگرمیں سڑکیں سنسان پڑی ہیں ،جبکہ کاروبار بھی مکمل طورپر بند ہے۔بھارتی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا ہے، مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسزاور پولیس اہل کاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پرکشمیریوں کی جانب سے ملین مارچ کیا گیا، اس دوران بھارتی پولیس کی وحشیانہ فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا تھا۔