Geo News
Geo News

پاکستان
09 نومبر ، 2015

سانگھڑ کی ویمن میڈیکل آفیسرز کو ایک ہفتے میں تنخواہ جاری کرنیکا حکم

سانگھڑ کی ویمن میڈیکل آفیسرز کو ایک ہفتے میں تنخواہ جاری کرنیکا حکم

کراچی ......سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ضلع سانگھڑ کی ویمن میڈیکل آفیسرز کو ایک ہفتے میں تنخواہیں جاری کرنے کاحکم دے دیا۔

ضلع سانگھڑ کی ویمن میڈیکل آفیسرز کو تنخواہیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار امینہ و دیگر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم باوجود انھیں 6 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔جس پرڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ نے بیان دیا کہ افسران کی مدت ملازمت سے متعلق بل جیسے ہی ملے گا تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ویمن میڈیکل آفیسرزکی تنخواہیں ایک ہفتے میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :