24 مئی ، 2012
لاہور … لاہور میں 11 گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے متعدد شہروں میں کئی گھنٹوں سے غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 11 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے جس کے باعث کئی شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب کے شہروں ساہیوال، پاکپتن، قصور، جہلم ، شیخوپورہ، چونیاں، دیپالپور، ننکانہ صاحب میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلئے جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا ۔