Geo News
Geo News

دنیا
10 نومبر ، 2015

بھارت کی امریکا سے ایونجر ڈرون ڈرون فراہم کرنے کی درخواست

بھارت کی امریکا سے ایونجر ڈرون ڈرون فراہم کرنے کی درخواست

نئی دہلی.......پاکستان کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ڈرون طیارے براق سے خوفزدہ بھارت نے بھی جدید ڈرون خریدنے کیلئے امریکہ کو درخواست دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرونز خریدنے کا مقصد بھارت کا پاکستان کے خلاف خود کو عسکری میدان میں مضبوط بنانا ہے۔ اگر امریکہاس سودے پر رضا مند ہو جاتا ہے تو پھربھارت امریکہ سے مسلح ایونجر ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرونز کی دستیابی کے بعد بھارت پاکستان میں کہیں بھی حملہ آور ہونے کے قابل ہو جائے گا۔

جبکہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت 2014ءمیں بھی امریکا سے ہتھیار خریدنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پرتھا۔اس سے قبل بھارت نے مسلح ڈرون کی خر یداری کیلئے اسرائیل سے بھی معاہدہ کیا تھا۔

مزید خبریں :