صحت و سائنس
11 نومبر ، 2015

کراچی: 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز جاری

کراچی: 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز جاری

کراچی.......کراچی کے 3اضلاع میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے۔

کراچی کے 3 اضلاع شرقی ، غربی اور وسطی میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج تیسرے دن بھی جاری ہے، مہم ضلع شرقی کی 35 سے زائد یونین کونسلز ، غربی کی 42 اور ضلع وسطی کی 51 یوسیز میں چلائی جارہی ہے۔

ضلع غربی میں 5 لاکھ 16 ہزار6 سو ، ضلع وسطی میں 3 لاکھ 45 ہزار7 سو جبکہ ضلع شرقی میں 1 لاکھ 25ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم میں 6 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں،پولیو ورکروں کی سیکیورٹی کیلئے 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ رینجرز کی جانب سے ایسٹ زون میں 108 اہلکار ، ویسٹ میں 664 ، ساوتھ میں 100 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ شہر بھر میں 60 موبائلیں ، 98 موٹر سائیکل سکواڈ اور 872 اہلکار بھی تعینات ہیں۔

مزید خبریں :