Geo News
Geo News

پاکستان
12 نومبر ، 2015

سینیٹ میں آج بھی وزراکی غیر حاضری کی گونج

سینیٹ میں آج بھی وزراکی غیر حاضری کی گونج

اسلام آباد........سینیٹ میں آج بھی وزراء کی غیر حاضری کی گونج رہی، وزیر خزانہ کے ایوان میں نہ آنے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا،چیئرمین سینیٹ نے صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ناپسندیدگی وزیر خزانہ تک پہنچا دیں۔

وقفہ سوالات کےدوران وزرا کی غیر حاضری کو چیئرمین سینیٹ نے افسوس ناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقفہ سوالات حکومت کے احتساب کا بہترین موقع ہوتا ہے جس سے سوال کیا جائے اسے ایوان میں موجود ہونا چاہیے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سینیٹ میں نہ آنے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا، جبکہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ سے صوبوں کو حقوق ملتے ہیں اس لیے اس کمیشن کو جلد مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں :