13 نومبر ، 2015
نئی دہلی ......کہتے ہیں کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن بعض رشتے اپنی انفردیت کے باعث روز روز نہیں بنتے۔
بھارتی ریاست کیرالہ میں ہونے والی ایک منفردشادی میں ناصرف ہم شکل جڑواں بھائی اور ان کی دلہنیں ہم شکل جڑواں تھیں بلکہ شہ بالے بھی جڑواں اور ہم شکل تھے ۔
سونے پر سہاگہ یہ کہ ان دونوں کی شادی کروانے والے پادری بھی نہ صرف جڑواں بھائی بلکہ ایک دوسرے کے ہم شکل تھے ۔
آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ان دونوں بھائیوں نے بچپن میں ہی ایک دوسرے سے عہد کیا تھا کہ وہ جڑواں بہنوں سے ہی شادی کریں گے جنہیں ڈھونڈنے میں کئی برس لگ گئے لیکن جب رشتے ملے تو ایسے ملے کہ دیکھنے والے بھی کہے بنا نہ رہ پائے کہ دیر آید درست آید۔