14 نومبر ، 2015
گوجرانوالہ ......گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازعہ باپ نے بیٹے کو جلا دیا ،متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص امتیاز کا اپنے باپ عبدالرشید سے مکان کے تنازعہ پر جھگڑا چلا آرہا تھا ، دونوں میں آج بھی جھگڑا ہوا تو عبدالرشید نے پٹرول چھڑک کر بیٹے کو آ گ لگا دی۔
ڈی ایچ کیو اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔