پاکستان
25 مئی ، 2012

گوجرانوالہ ،معصوم بچی پر تشدد کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

گوجرانوالہ ،معصوم بچی پر تشدد کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں گیارہ سال کی گھریلو ملازمہ کو مبینہ طورپر اس کی مالکن نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اتنا تشدد کیا کہ اس کے ہاتھ پاوٴں توڑ دیئے، اس پر بھی تسلی نہ ہوئی تو گھر کی چھت سے نیچے پھینک دیا ، اب خدا معلوم یہ سر پر لگی چوٹ کا اثر ہے یاکچھ اور کہ تشدد کا شکار بچی اپنے ہی گھر والوں کا نام پتہ بھول گئی ،پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گیارہ سالہ ثوبیہ کے جسم پر جگہ جگہ جلنے کے نشانات اور سر پر چوٹیں واضع ہیں۔ بے رحم تشدد کاشکار بچی نیم مدہوشی کے عالم میں صرف اتنا بتاسکی کہ اس کا نام ثوبیہ ہے ، وہ ڈیڑھ سال سے ایک گھر میں ملامت کررہی تھی ، اس کی مالکن اسے ڈنڈوں سے مارتی تھی ، لیکن کیوں یہ نہ تو ثوبیہ کو معلوم ہے ، اور نہ کسی اور کو بچی اس قدر سہمی ہوئی ہے کہ اسے اپنے گھر والوں کا بھی کچھ پتہ نہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کامران یوسف نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایا کہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے لڑکی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ میں رابطہ کرکے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید خبریں :