Geo News
Geo News

دنیا
15 نومبر ، 2015

جی 20 سربراہی اجلاس ترکی میں شروع ،سیکورٹی انتہائی سخت

جی 20  سربراہی اجلاس ترکی میں شروع ،سیکورٹی انتہائی سخت

انقرہ..........دنیا کی مضبوط معیشتوں پر مشتمل جی ٹوئنٹی ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس ترکی میں شروع ہوگیا ، اجلاس میں امریکا ، روس اور چین کے صدر سمیت رکن ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر انطا کیہ میں جی ٹوئنٹی ممالک کا سربراہی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہو ا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ، امریکی صدر باراک اوباما، چینی صدر شی جن پنگ ، آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ممالک کے رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئے، جبکہ پیرس حملوں کے باعث فرانسیسی صدر فرانسوا ہولاند نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا۔

اجلاس میں عالمی سیکیورٹی اور معاشی مسائل سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، تاہم پیرس حملوں کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ اجلاس کا اہم موضوع ہوگا۔

مزید خبریں :