25 مئی ، 2012
گو جرانوالہ … گو جرانوالہ میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 11 سالہ ثوبیہ کے ملزمان کا پتہ چلا گیا، بچی کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی اپنی سوتیلی ماں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے بچی کی سوتیلی ماں اور باپ کو گرفتار کرلیا ہے،گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ ثوبیہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گھگھڑ سے انتہائی زخمی حالت میں ایدھی اہلکاروں کو ملی، ایس ایس پی آپریشن کامران یوسف کے مطابق واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد بچی کے اہل علاقہ نے مدد کی، اہل علاقہ کے مطابق بچی پر وحشیانہ تشدد کرنے والی اس کی سوتیلی ماں ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچی پر تشدد کرنے والے دونوں میاں بیوی کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب علاج کے بعد ثوبیہ کی طبیعت آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے ، اس نے جیونیوز سے گفت گو میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسے تشدد کا نشانہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کی سوتیلی ماں بناتی تھی۔ ایس ایس پی آپریشن کامران یوسف کا کہنا ہے کہ بچی کو آج چائلڈپروٹیکشن بیورو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔