16 نومبر ، 2015
پشاور.....خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
گلگت بلتستان سمیت زلزلہ متاثرہ بالائی علاقوں میں برفباری تھم جانے کے بعد سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ۔ اگلے 7 سے 8 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہے گا ۔ صاف موسم کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے ۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ جبکہ زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت پارہ چنار منفی چار، ،کالام ، سکردو منفی ایک ، جبکہ گوپس اور قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔