17 نومبر ، 2015
بارسلونا........بڑھاپے میں بینائی کی کمزوری جیسے مسائل سے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،ماہرین نے ایسا لینس تیار کر لیا ہے جوبڑھاپے کی وجہ سے نا بینا پن دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔لینس کو ’’آئی میکس‘‘کا نام دیا گیا ہے۔
اسپین کی یونیورسٹی کے پروفیسراور ماہرسرجن کے تیار کردہ اس لینس کی بدولت آنکھ نہ صرف مکمل انداز میں دیکھنے کے قابل ہو جاتی ہے بلکہ ارد گِر مناظر کو بھی با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
55سال سے زائد عمرکے افراد میں بینائی کا کمزور ہونا ایک عام کیفیت ہے تاہم اب وائیڈ اسکرین لینس کے ذریعے کروڑوں افراد اس سے مستفید ہوسکیں گے۔
ماہرین کے مطابق اس آپریشن میں صرف 10منٹ کا دورانیہ درکارہو تا ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 89سالہ خاتون پراس لینس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی ختم ہوتی بصارت بہتر ہوگئی۔