Geo News
Geo News

دنیا
17 نومبر ، 2015

امر یکہ نے مشر قی ایشیا میں بحر ی امداد کا اعلان کر دیا

امر یکہ نے مشر قی ایشیا میں بحر ی امداد کا اعلان کر دیا

فلپا ئن.........امر یکی صدر نے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کی بحری سلامتی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔امر یکی صدر اوباما نے منگل کو منیلامیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہ اس خطے کی سلامتی اور بحری نقل وحمل کی آزادی سے متعلق مختلف مما لک کے ساتھ مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے اور امر یکی بحری امداد معاون ہو گی۔

امر یکی صدرکے دورے کے حوا لے سے کہا وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ایشیا پیسفک علاقہ گنجان آباد، متنوع اور اقتصادی لحاظ سے مواقع سے بھرپور ہے جہاں امریکہ کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ سکیورٹی اور معیشت پر مزید تعاون کرنا چاہیئے ۔

وائٹ ہائوس نے اگلے دو سال کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک کے لیے 25کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا جس میں فلپائن کے لیے سات کروڑ 90 لاکھ ڈالر، ویتنام کے لیے چار کروڑ ڈالر، انڈونیشیا کے لیے دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور ملائیشیا کے لیے 25 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (آپیک) کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر منیلا میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں 21 ممالک کے رہنماو¿ں کے علاوہ دیگر سربراہان مملکت بھی شریک ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :