دنیا
25 مئی ، 2012

شام : پارلیمنٹ میں اسپیکر اور دیگر عہدوں پرانتخاب کیلئے اجلاس منعقد

شام : پارلیمنٹ میں اسپیکر اور دیگر عہدوں پرانتخاب کیلئے اجلاس منعقد

دمشق…شام کی نومنتخب پارلیمنٹ میں اسپیکر اورپارلیمنٹ کے مختلف عہدوں پر انتخاب کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا۔یہ اجلاس ایسے وقت میں بلایا گیاہے جب ملک 15 ماہ سے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔پارلیمنٹ کے سینئر ممبر کی زیر صدارت عبدالعزیز تراددل ملہم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔یاد رہے کہ 7 مئی کو شام میں نیا آئین منظور کیا گیا ہے جس میں ملٹی پارٹی سسٹم کی اجازت دی گئی ہے۔250 نومنتخب ارکان میں 30 خواتین بھی منتخب ہوئیں ہیں۔

مزید خبریں :