صحت و سائنس
25 مئی ، 2012

خستہ حال کمروں سے دفتری ماحول میں جراثیم پھیلتے ہیں، امریکی تحقیق

خستہ حال کمروں سے دفتری ماحول میں جراثیم پھیلتے ہیں، امریکی تحقیق

واشنگٹن … امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ خستہ حال کمروں سے پورے دفتر کے ماحول میں جراثیم پھیلتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر چارلس گربا اور ان کی ٹیم نے مختلف دفاتر کی عمارتوں میں 48 ہزار جگہوں جہاں تین ہزار ملازمین کام کرتے تھے‘ میں صفائی ستھرای مہم شروع کی۔ اے ٹی پی مشین کے ذ ریعے جگہیں جہاں زیادہ جراثیم ہوتے ہیں کا معائنہ کیا گیا۔ آفس میں جراثیم والی جگہیں سنک کے نلکے پر 75فیصد‘ مائیکرو ویوکے دروازے کے دستے پر 26 فیصد‘ فریج کے دروازے کے دستے پر 26 فیصد اور فاؤنٹین بٹنوں پر 23 فیصد جراثیم پائے گئے۔ ماہرین نے مطالعاتی جائزوں اور دفاتر کے معائنہ سے اخذ کیا کہ دفتر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار کمروں سے پورے دفتر میں جراثیم پھیلتے ہیں جس سے کیڑے مکوڑے اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ امریکی ماہرین نے ملازمین کو جراثیموں اور بیماریوں سے بچانے کے لئے دفاتر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار کمروں کی تعمیر و مرمت اور صفائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں :