25 مئی ، 2012
لاہور… لاہور کے سوہا بازار میں 4 ڈاکو دن دیہاڑے زیورات کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر لے گئے۔تاجروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔سوہا بازار میں چار ڈاکو زیورات کی ایک دکان میں گھس گئے۔ انہوں نے گن پوائنٹ پر مالک شعیب کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے کے زیورات اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کے خلاف تاجروں نے احتجاجاً مارکیٹ بند کر دی اور ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس سوہا بازار پہنچ گئی اور ڈاکووٴں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔